امریکی صدر کا غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کا اشارہ
جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کا اشارہ دے دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے ایک "فریم ورک” پر اتفاق کیا ہے جو انھوں نے چھ ہفتے قبل وضع کیا تھا۔
جوبائیڈن نے مئی کے آخر میں جنگ بندی کے حصول کے مقصد سے تین مرحلوں کی تجویز دی تھی اس میں غزہ میں حماس کے زیر حراست قیدیوں اور اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی رہائی، غزہ سے اسرائیل کا انخلا اور ساحلی علاقے کی تعمیر نو شامل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ابھی کام کرنا باقی ہے میری ٹیم آگے بڑھ رہی ہے اور میں اسے پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔
جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بائیڈن نے غزہ سے متعلق اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل میں اپنے گھر سے زیادہ مقبول ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xjFWgpe
No comments