اسرائیلی حملے میں شہید حاملہ خاتون کے پیٹ سے بچے کو زندہ نکال لیا گیا
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے پیٹ سے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بچے کو زندہ نکال لیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غزہ میں موجود اسپتال نے بتایا کہ اولا عدنان حرب الکرد نامی حاملہ خاتون اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی تھیں جن کے پیٹ میں موجود بچے کو زندہ نکالا گیا۔
9 ماہ کی حملہ اولا عدنان حرب الکرد اسرائیل کے تازہ حملے میں 24 فلسطینیوں سمیت شہید ہوئیں جن میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔
سرجن اکرم حسین نے بتایا کہ جب انہیں اسپتال لایا گیا تو آخری سانسیں لے رہی تھیں تاہم ڈاکٹر انہین بچانے میں ناکام رہے، الٹرا ساؤنڈ کے دوران بچے کی دل کی دھڑکن کا پتا چلا۔
اکرم حسین نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کے فوراً بعد ہنگامی سیزرین سیکشن کیا گیا۔
گائناکالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رائد السعودی نے بتایا کہ نومولود پیدائش کے دوران تشویشناک حالت میں پایا گیا لیکن آکسیجن اور طبی امداد ملنے پر اس کی حالت مستحکم ہوگئی۔
رائد السعودی نے بتایا کہ نومولود کو انکیوبیٹر میں رکھ کر الاقصیٰ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7fLKyVj
No comments