Breaking News

خاتون نے والدین کو قتل کر کے لاشوں کے ساتھ کئی سال گزار دیے

برطانیہ میں والدین کو موت کے گھاٹ اتار کر ان کی لاشوں کے ساتھ کئی سال گزارنے کے جرم میں خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میک کیلو پر والدین کو قتل کر کے لاشیں چھپانے کا جرم ثابت ہوگیا جنہیں اس نے 2019 میں 17 جون سے 20 جون کے درمیان موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

میک کیلو کو آج کیس کی سماعت کے دوران جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے سزا سنائی گئی۔

مجرمہ نے قتل کرنے کے بعد ڈاکٹروں اور رشتہ داروں سے متعدد بار جھوٹ بولا کہ والدین بیمار ہیں۔ واقعہ اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب 15 ستمبر 2023 کو مقتولین کے ڈاکٹروں نے پولیس کو ان کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

جب پولیس نے مقتولین کی گمشدگی کے بارے میں میک کیلو نے تفتیش کی تو مجرمہ نے اعتراف کیا کہ اس سے والدہ کو چھرا گھونپ کر جبکہ والد کو زہر دے کر قتل کر دیا۔

مجرم کو 10 اور 11 اکتوبر کو سزا دی جائے گی۔

کیس کی سماعت کے دوران جج نے مجرمہ سے کہا کہ آپ سمجھ جائیں گی کہ ان حالات میں آپ کو ایک سزا سے گزرنا ہوگا، تاہم کم سے کم مدت پر غور کرنا ہوگا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Vn6cvJ8

No comments