Breaking News

اقوام متحدہ کا جھلسا دینے والی گرمی کی وبا پر ممالک سے اہم مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے دنیا بھر میں ‘انتہائی گرمی کی وبا’ کو روکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفلوج کر دینے والی گرمی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ دنیا کو ریکارڈ حد تک درجہ حرارت کا سامنا ہے جس نے کمزور کمیونٹیز کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

دنیا کی تاریخ کا سب سے گرم دن ریکارڈ

جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ دنیا بھر میں اربوں لوگ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے "شدید گرمی کی وبا” کا سامنا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ انتہائی گرمی تیزی سے معیشتوں کو تباہ کر رہی ہے، عدم مساوات کو بڑھا رہی ہے پائیدار ترقی کے اہداف کو نقصان پہنچا رہی ہے اور لوگوں کی جان لے رہی ہے۔

گوٹیریس کا یہ انتباہ یوروپی یونین کے موسمیاتی مانیٹرنگ کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا نے اس ہفتے ریکارڈ پر اپنے گرم ترین دن کا تجربہ کیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Yhe2BNX

No comments