صدارتی مباحثے سے قبل کیا ہوا؟ جوبائیڈن نے بتادیا
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر الیکشن کی دوڑ سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر خدا نے حکم دیا تب ہی الیکشن دوڑ سے باہر ہوجاؤں گا۔
یہ بات انہوں نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجھے دستبرداری کا حکم دینے کیلئے خدا نیچے نہیں آئے گا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے سے قبل بیمار تھا اور خود کو بہتر محسوس نہیں کررہا تھا، مباحثے کے دوران ٹرمپ کی گفتگو میں میرا مائیکرو فون بند کیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ڈیموکریٹک کانگریسی قیادت نے مجھے الیکشن دوڑ میں رہنے کو کہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی صدر بننے کی دوڑ میں مجھ سے زیادہ اہل ہے۔
صدر بائیڈن نے گورنرز سے مدد مانگ لی
انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی اور ڈیموکریٹک رہنما خارجہ پالیسی میں مہارت رکھتا ہے، کون ہے جو میری طرح نیٹو کو اکٹھا کر سکے گا؟ ٹرمپ کو شکست دینے کی اپنی صلاحیت پر پوری ایمانداری سے یقین ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sYaF5OS
No comments