ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش روم میں خفیہ کیمرے کی تنصیب کا انکشاف
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں لیڈیز واش روم کے اندر خفیہ کیمرہ نصب کر کے خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش روم سے موبائل فون برآمد کر کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا جو خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں ملوث ہے۔
پولیس نے موبائل فون کو فرانزک بھیج دیا جبکہ اتراکھنڈ خواتین کمیشن نے خفیہ کیمرے کے معاملے کا نوٹس لیا۔
ملزم کی شناخت 25 سالہ ونود کمار کے طور پر ہوئی جو ریسٹورنٹ میں کلینر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے فون سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی، معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کی جائیں گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے ونود کمار اور ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کیلیے لیڈیز واش روم میں خفیہ طریقے سے فون نصب کر رکھا تھا، ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے۔
معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب ریسٹورنٹ میں آئی خاتون نے واش روم کی چھت کے قریب کیمرہ دیکھا۔ خاتون نے اس کی تصویر اپنے دوستوں اور فیملی کے افراد کو دکھائیں۔
جب انہیں یقین ہوگیا کہ کسی نے ریکارڈنگ کیلیے کیمرہ نصب کیا ہے تو انہون نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ریسٹورنٹ کے منیجر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9dIe7tA
No comments