ویڈیو: دلت خاتون اور پوتے پر پولیس کا بہیمانہ تشدد
بھارت میں ریلوے پولیس اہلکاروں نے 60 سالہ دلت خاتون اور ان کے پوتے پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں ریلوے پولیس کے چھ اہلکاروں جن میں اسٹیشن انچارج بھی شامل ہے انہیں حکومت نے معطل کردیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 60 سالہ دلت خاتون اور ان کے 15 سالہ پوتے کو پولیس افسران نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر جی آر پی اسٹیشن انچارج ارونا واہنے کو بزرگ دلت خاتون کسم ونسکر پر چھڑی سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے خاتون کے پوتے کو بھی لاتیں ماریں۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو ایک سال پرانی ہے، اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پولیس نے کسم اور اس کے 15 سالہ پوتے دیپراج کو حراست میں لیا کیونکہ ان کا بیٹا دیپک ونسکر مطلوب مجرم ہے جس پر دس ہزار روپے انعام تھا۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دیپک کے خاندان نے اس کی مجرمانہ کارروائیوں کی حمایت کی اور اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دیپک کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور وہ جیل میں سزا بھگت رہا ہے۔
علاوہ ازیں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت نے اسٹیشن انچارج اور پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Cz38f65
No comments