خاتون نے بیٹے کو ہتھکڑی لگا کر خونخوار کتے کے آگے ڈال دیا
امریکا کی ریاست اوہائیو میں سفاک خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر کمسن بیٹے کو ہتھکڑی لگا کر خونخوار کتے کے آگے پھینک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون انجلینا ولیمز نے 6 سالہ بیٹے کو جسمانی سزا دینے کیلیے اس کے ہاتھوں اور پاؤں میں ہتھکڑی لگائی اور پٹبل کتے کی خوراک بنا دیا۔
پولیس کے مطابق 17 اگست کی شام 911 پر واقعے کی کال موصول ہونے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر ٹیمیں روانہ کی گئیں، ٹیموں کو گھر کے اندر سے خون میں لت پت زخمی بچہ ملا جسے علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹیموں نے متاثرہ بچے کی والدہ کی شناخت انجلینا ولیمز کے نام سے ظاہر کی جو رابرٹ میکالسکی کے خاندان کے ایک رکن کے ساتھ رہ رہی تھی جو گھر اور کتے کا مالک ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جب پٹبل نے اس پر حملہ کیا تو 6 سالہ بچے کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں لگی تھیں، کتے نے معصوم کو گردن اور کان پر بُری طرح کاٹا۔
گھر کی تلاشی کے دوران ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے جبکہ رابرٹ میکالسکی کو گرفتار کیا اور کتے کو بھی تحویل میں لیا جسے گھر میں ایک جگہ پر چھپا کر رکھا گیا تھا۔
پولیس نے انجلینا ولیمز اور رابرٹ مچلسکی کو جیل بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/my7DpaT
No comments