Breaking News

غزہ میں درزی نے بغیر بجلی کے سلائی مشین چلانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

جنگ سے تباہ حال غزہ میں درزی نے سلائی مشین کو بغیر بجلی سے چلانے کیلیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

اسرائیلی جارحیت اور بربریت نے اہل غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے لیکن پرُعزم فلسطینی نے سلائی مشین کو سائیکل کا پہیہ لگا کر زندگی کی گاڑی چلانا شروع کر دی ہے۔

رعد سعد نامی فلسطینی کھنڈرات میں سلائی مشین کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سائیکل کا پہیہ لگا کر چلا رہا ہے اور اس کام میں اسے اپنے بچوں کی مدد بھی حاصل ہے۔

دس ماہ تک جاری رہنے والی جنگ نے ایندھن کی شدید قلت اور متبادل توانائی کے ذرائع نہ ہونے پر سعد نے سائیکل کے پہیے کو امید کی کرنا بنا کر پیش کیا ہے۔

جنگ شروع ہونے سے پہلے وہ ایک فیکٹری چلاتا تھا اور 20 مزدوروں کو ملازمت دے رکھی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ "میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کیا کرتا تھا”

سعد کی فیکٹری بھی اس تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے جسے اسرائیلی فوج نے گولہ باری اور فضائی حملوں سے نشانہ بنا کر ملبے میں تبدیل کر دیا ہے تاہم فیکٹری کا کچھ حصہ گھر کے طور پر اب بھی قابل استعمال ہے جہاں اب سلائی مشین رکھی گئی ہے۔

اس نے سائیکل سے چلنے والی مشین لگانے کے لیے دستیاب گھریلو اشیا کا استعمال کیا ہے۔ سعد کا 13 سالہ بیٹا عیسیٰ پیڈل چلاتا ہے جس سے والد کپڑے سلائی کرتا ہے۔

بمباری سے چھپنے کے لیے محفوظ جگہ تلاش کرنے کی کوشش کے علاوہ، فلسطینیوں کو بجلی، ایندھن، پانی اور ادویات کی شدید قلت کے ساتھ انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔

سعد نے کہا، "ہم نے نئے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا نیا سفر شروع کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/X1UhbDW

No comments