Breaking News

’اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کا ردعمل صحیح وقت پر آئے گا‘

ایران نے کہا ہے کہ حماس رہنما کے قتل پر ایران کا ردعمل ‘صحیح وقت’ پر آئے گا۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک بیان میں کہا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر ایران کا ردعمل "صحیح وقت اور مناسب شکل میں” ہو گا۔

ایران اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس نے اسرائیل پر 31 جولائی کو ہنیہ کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل نے اس کی ذمہ داری قبول یا تردید نہیں کی ہے۔

سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کو بتایا کہ ایران اپنے مفادات اور سلامتی کے خلاف جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہے گا۔

یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8DexGgz

No comments