اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے وقت میں موقع پرموجود تھا، ترجمان حماس خالدالقدومی
حماس کے ترجمان خالدالقدومی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے وقت میں موقع پرموجود تھا، کمرے کی دیوار کو کسی چیز نے باہر سے ہٹ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس خالد القدومی نے کہا کہ میں عمارت کی دوسری منزل پر مقیم تھا واقعہ چوتھی منزل پر ہوا، میں موقع پر پہنچا تو دیکھا بلڈنگ کی باہر کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔
خالدالقدومی نے کہا کہ ایسا لگا کہ کمرے کی دیوار کو کسی چیز نے باہر سے ہٹ کیا ہے، راکٹ یا کسی چیز نے چوتھی منزل پر ہٹ کیا جس کا اثر دوسری منزل تک گیا۔
انھوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے کمرے میں اندر دھماکا نہیں ہوا باہر سے ہٹ کیا گیا، نیویارک ٹائمز، ٹیلی گرام یا دوسرا میڈیا ان کے اپنے مفادات ہیں۔
ترجمان حماس نے کہا کہ ہماری تحریک میں نضم وضبط ہے اسی حساب سے سربراہ مقرر کیا جائے گا، حماس کے اپنے ٹی او آرز ہیں، فی الحال شوریٰ معاملات چلائے گی۔
خالدالقدومی نے کہا کہ ابھی خون تازہ ہے، صورتحال دیکھیں گے یا نئے الیکشن کرائے جائیں گے، حماس کے پولیٹیکل بیورو میں 17 ارکان ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FOetHl9
No comments