Breaking News

شمالی کوریا جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

پیانگ یانگ : شمالی کوریا رواں سال کے آخر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر لگائی جانے والی پابندی ختم کردے گا، مذکورہ پابندی کرونا وائرس کی وباء کے باعث عائد کی گئی تھی،

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سیاحتی دوروں کا انتظام کرنے والی دو کمپنیوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بتائی۔

اس سلسلے میں "کوریو ٹورز” کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ شمالی کوریا میں مقامی شراکت دار کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ سامجیون اور غالباً بقیہ ملک کے لیے سیاحتی پروازیں سرکاری طور پر دسمبر 2024 میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

شمالی کوریا

چین کے ساتھ سرحد پر پہاڑی علاقے کے نزدیک واقع شمالی کوریا کے شہر سامجیون کو پائکٹو پہاڑ پر داخلے کا راستہ شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے سبب شمالی کوریا میں تقریبا پانچ سال سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے۔

شمالی کوریا نے کوویڈ کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 2020 کے اوائل میں اپنی سرحد بند کر دی تھی یہاں تک کہ اس نے اپنے شہریوں کو بھی کئی سال تک ملک میں داخلے سے روک دیا تھا۔

کورونا کی وبا سے قبل شمالی کوریا میں سیاحوں کی آمد محدود تھی اور ان کی سالانہ تعداد تقریبا پانچ ہزار تھی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/i6p8C0S

No comments