Breaking News

امریکا: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست الاباما میں ایک گروپ پر متعدد حملہ آوروں کی فائرنگ میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ کا واقعہ برمنگھم کے تفریحی علاقے میں پیش آیا، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی۔

دوسری جانب سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا مکمل ہوتے ہی جزیرہ نما ملک کے طول وعرض میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

پولیس میڈیا ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا تاہم اس دوران لازمی خدمات والے محکموں کے اہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔

ایران میں اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 12 افراد گرفتار

کرفیو کے نفاذ کے بعد کولمبو کی سڑکوں پر سیکیورٹی حکام کا گشت جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2bGZHFB

No comments