Breaking News

ایشیائی ملکوں نے مشترکہ طور پر سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا

جاپان، چین اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیاحوں کی تعداد کو چار کروڑ تک لے جانے کا عندیہ دیدیا۔

چین، جنوبی کوریا اور جاپان بین العلاقائی سیاحت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا مقصد 2030 تک مذکورہ ممالک کا سفر کرنے والوں کی تعداد کو چار کروڑ تک بڑھانا ہے، یہ کورونا کی عالمی وبا سے پہلے کی سطح سے بھی ایک کروڑ زیادہ ہے۔

ان ایشیائی ممالک کے وزرائے سیاحت نے بدھ کے روز مغربی جاپان کے کوبے سٹی میں ملاقات کی، یہ پانچ سال میں ان ممالک کے وزرا کی پہلی ملاقات تھی۔

تینوں وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ان کے ممالک سیاحت سے متعلق اعداد و شمار کا آپس میں اشتراک کریں گے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کے دوران منقطع ہونے والی پروازوں اور بحری جہاز کی تعداد میں اضافہ کریں گے جبکہ سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔

مقامی ثقافت اور قدرتی مناظر کو اجاگر کرنے والی ویلیو ایڈڈ سیاحت فراہم کرنے کے لیے بڑے شہروں کے علاوہ دیگر مقامات کے لیے مزید براہ راست پروازوں کو یقینی بنانے پر بھی تینوں وزرا نے اتفاق کیا۔

بیان میں سیاحوں کی زیادہ تعداد سے نمٹنے اور ایسی مصنوعات تیار کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کم کاربن خارج کرتی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fOwxIHB

No comments