Breaking News

ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف کی حماس کے وفد سے خفیہ ملاقات

ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے انقرہ میں حماس کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اعلیٰ افسر نے دارالحکومت انقرہ میں حماس کے ایک وفد سے ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن ے حماس کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔

نیوز رپورٹ میں وفد کے ارکان کی شناخت نہیں کی گئی۔

Turkey

TRT نے کہا کہ ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی حماس، اسرائیل، قطر اور امریکا سمیت جنگ کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے گہری سفارت کاری کر رہی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے نتیجے نئی شرائط کے بغیر فوری جنگ بندی کیلئے رضامند ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CEhcdix

No comments