بھارت کی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی
بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو اپنی حدود میں داخل نہ ہونے دیا، اس کے مقابلے میں طیارے کو کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا، بزنس جیٹ دبئی سے ہوتا ہوا سندھ سے بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔
طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی احمدآباد کے اوپر روکا گیا، طیارے کو پہلے احمدآباد کی فضائی حدود میں 45 منٹ تک چکر کاٹنے کی ہدایت کی گئی، 45 منٹ بعد طیارے کو بھارتی فضائی حدود سے واپس جانے کا کہا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بزنس جیٹ سندھ کی حدود میں چکر لگاکر واپس پاکستان سے دبئی چلاگیا، بزنس جیٹ کو پاکستان کے بعد بھارتی فضائی حدود سے گزر کر تھائی لینڈ جانا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JfHQwzt
No comments