Breaking News

خوفناک آتشزدگی : بھارت میں آئی فون بنانے والا پلانٹ بند

نئی دہلی : بھارت میں ٹاٹا الیکٹرونکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد کام بند کردیا گیا۔

آئی فون بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا، رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتطامیہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے مزید حفاظتی اقدمات بھی کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

iPhone plant

فیکٹری ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آئی فون بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں پیش آیا ہے تاہم پلانٹ کے سیفٹی پروٹوکول کے تحت ملازمین آگ لگنے کے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

ٹاٹا ترجمان کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا پروڈکشن یونٹ بند کردیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو واپس گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پلانٹ سے متصل ایک عمارت گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4j7CftT

No comments