Breaking News

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے جرم کا اعتراف کرلیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ امریکی صدر کے بیٹے پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

’حماس اب بھی جوبائیڈن کی جنگ بندی تجویز پر قائم ہے‘

بائیڈن نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/p8oamT9

No comments