Breaking News

امریکی انتخابات، کس امیدوار کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے؟

امریکا کی پانسہ پلٹنے والی چند اہم ریاستوں میں امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نیویارک ٹائمز اور Siena College کے سروے میں سامنے آئی ہے۔

نیویارک ٹائمز اور Siena College کے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسقاط حمل کے معاملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن سن بیلٹ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں بہتر ہوگئی ہے۔

سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق صدر ٹرمپ ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ بہتر پوزیشن میں ہیں۔

شمالی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 47 فیصد ہے۔

اسی طرح امریکی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایری زونا میں مقبولیت 50 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی 45 فیصد ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے۔

اگر صدارتی الیکشن ہار گیا تو؟۔۔ ٹرمپ کا اہم اعلان

کاملا ہیرس نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اور مباحثہ ہونا چاہیے، حریف مباحثے سے بچنے کے لئے بہانے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/h5nrNKi

No comments