پوپ فرانسس نے کس امریکی صدارتی امیدوار کی حمایت کی؟
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔
انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔
دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر نے کہا کہ کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔
ویڈیو: ٹرمپ کی ’’ٹوپی‘‘ جو بائیڈن کے سر پر؟
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک مباحثہ جون میں بائیڈن اور دوسرا کاملا ہیرس کے ساتھ ہوا۔ اب کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jXkueQI
No comments