اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور
نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی مذکورہ قرارداد فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
مذکورہ قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔
فلسطین اتھارٹی کی قرارداد کے حق میں124 اور مخالفت میں صرف 14ووٹ آئے، جبکہ 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، قرارداد کی مخالفین میں امریکا اوراسرائیل بھی شامل تھے۔
قرارداد میں اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں سے واپسی کیلئے ایک سال کی ڈیڈلائن دی گئی ہے،
واضح رہے کہ جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے بعد پیش کی گئی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kf7Bx0q
No comments