Breaking News

اسرائیل کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

اسرائیل نے گزشتہ روز حوثی اہداف پر یمن میں حملے کیے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمنی حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ میں پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اسرائیل کی جانب سے حدیدہ پر 10 فضائی حملے کیے گئے جن میں حدیدہ کی بندرگاہ، ائیرپورٹ، آئل اسٹوریج اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

oil refinery

عینی شاہدین نے بتایا کہ یمن میں فضائی حملوں کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ حوثیوں کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا ایران کے تعاون سے اسرائیل پر حملے کرنے اور علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ ان کے حملے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے تازہ ترین حملے میں تل ابیب کے قریب بن گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا تھا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔

Hodeidah

علاوہ ازیں حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے الحلی پاور پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کیا، الحدیدہ کے مرکزی پاور اسٹیشن کو ناکارہ بنا دیا۔

المسیرہ کے مطابق تین مزدور پلانٹ کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکن مزید پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6H9eIlh

No comments