پرتگال گولڈن ویزا : درخواست کیسے دی جائے؟
پرتگال کا گولڈن ویزا جو سال 2012 میں متعارف کرایا گیا، یہ ایک سرمایہ کاری پروگرام ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ داروں کو راغب کرنا ہے۔
یہ ویزا غیرملکیوں کیلئے بہترین پیشکش ہے کیونکہ یہ انہیں پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کا بہترین راستہ فراہم کرتا ہے اور اگر وہ ملک کے قوانین کی مکمل پابندی کریں گے تو انہیں مستقل رہائش اور بالآخر شہریت بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔
پرتگال کا ویزا درخواست دہندگان اور ان کے خاندان کے افراد کیلئے پرکشش سہولیات بھی فراہم کرتا ہے اور وہ پانچ سال کے بعد شہریت کے لیے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔
مذکورہ مضمون میں پرتگال گولڈن ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جس میں درخواست گزار کی اہلیت درخواست دائر کرنے کے مراحل کا ذکر شامل ہے۔
خاندان کی اہلیت
درخواست گزار اپنی اہلیہ، بچوں، والدین اور نابالغ بہن بھائیوں کے ساتھ درخواست دے سکتا ہے، جنہیں پرتگال میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
ملازمت کے حقوق
یہ بات ویزے کے بہترین فوائد میں سے ایک ہے کہ گولڈن ویزا ہولڈرز اور ان کے خاندان کے افراد کو پرتگال میں کام کرنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے اور انہیں عام شہریوں کی طرح ملازمت کے یکساں حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
درخواست کا عمل
سرمایہ کاری کا انتخاب کریں : یہ ویزا مختلف آپشنز پیش کرتا ہے جیسے کہ جائیداد کی خریداری، سرمایہ کی منتقلی، ملازمت کے مواقع پیدا کرنا، یا تحقیق، ثقافت، یا وینچر کیپیٹل میں سرمایہ کاری۔
دستاویزات جمع کریں : اپنے ضروری دستاویزات تیار کریں جس میں پاسپورٹ، سرمایہ کاری کا ثبوت، مجرمانہ ریکارڈ اور پرتگالی ٹیکس شناختی نمبرز۔
بینک اکاؤنٹ اور سرمایہ کاری : پرتگال میں ایک بینک اکاؤنٹ کھولیں تاکہ سرمایہ کاری کے فنڈز منتقل کیے جاسکیں، اپنے فنڈز یہاں منتقل کریں اور تمام متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھیں۔
درخواست بمعہ دستاویزات : ایس ای ایف کے ذریعے آن لائن درخواست دیں اور تمام ضروری تفصیلات اور دستاویزات فراہم کریں۔
بایو میٹرکس اپوائنٹمنٹ : ایس ای ایف کے دفتر میں اپنے فنگر پرنٹس اور تصاویر کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔
رہائشی کارڈز وصول کریں : درخواست کی منظوری کے بعد آپ کو دو سال کے لیے درست رہائشی کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔
تجدید اور شہریت : ہر دو سال بعد اپنے ویزا کی تجدید کروائیں، پانچ سال کے بعد آپ مستقل رہائش یا شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zqOeA8f
No comments