سمندری طوفان ملٹن کے باعث نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین فوٹیج میں ساحلی پٹی پر تباہ شدہ کشتیوں کا ملبہ بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ جانے سے 30 لا کھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
بائیڈن نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے، انہوں نے کہا صورتحال کے پیش نظر فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے۔
چین کی کمپنی کا افغانستان میں تانبے کی سب سے بڑی کان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/C5Kc02r
No comments