بورس جانسن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے متعلق بڑا دعویٰ
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی ٹوائلٹ سے جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔
دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات 2017 میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اُن کا ٹوائلٹ استعمال کیا تھا، اُن کے باہر نکلنے کے بعد سیکیورٹی ٹیم نے ٹوائلٹ کا معائنہ کیا تو جاسوی آلات برآمد کئے گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے دشمن ملک کی پشت پناہی کرنے والے امریکا کو قطر کے توسط سے اہم پیغام بھجوا دیا۔
ذرائع نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کو بتایا کہ ایران نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے نمٹنے کیلیے قطر کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا ہے جس میں واشنگٹن کو کہا گیا کہ یکطرفہ طور پر خود کو روکے رکھنے کا مرحلہ ختم ہوگیا۔
پیغام میں ایران کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گا جس میں اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔
بالواسطہ پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا۔
الجزیزہ کے مطابق ایران کا قطر کے توسط سے امریکا کو بھیجا گیا پیغام صدر جوبائیڈن کے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان کا جواب ہو سکتا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو حالیہ ایرانی حملوں کا بدلہ لینے کا حق ہے جیسا کہ اپریل میں ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا لیکن وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ جواب نہ دیں۔
جوبائیڈن نے ایران کی تیل تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کا اشارہ دے دیا
ایرانی پیغام کو دو طریقوں سے سمجھا جا سکتا ہے۔ پیغام کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ آپ کچھ کریں، ہم اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ یا یہ ایک انتباہ بھی ہو سکتا ہے کہ ’آپ کارروائی کریں لیکن ہمارا ردعمل بھی سخت ہوگا‘۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BMinyHD
No comments