Breaking News

’امریکا کے تمام مطالبات نہیں مان سکتے‘

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اپنی ضرورت کے مطابق امریکا کو بھی انکار کر دیتے ہیں۔

صحرائے نیگیو میں ایک ملٹری اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری جنگوں میں امریکی حمایت کو سراہتے ہیں لیکن وہ تمام امریکی مطالبات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پالیسی سادہ ہے جب کچھ ممکن ہو تو میں ہاں کہتا ہوں، لیکن جب ہماری اپنی ضرورت ہو تو میں انکار کر دیتا ہوں۔

نیتن یاہو نے بتایا کہ حماس اب غزہ پر کنٹرول نہیں کرے گی اور حزب اللہ ہماری شمالی سرحد پر آباد نہیں ہوگی۔

اسرائیلی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شام سے ہتھیاروں کی منتقلی کو روکا جا رہا ہے، ہم ایران سے شام کے راستے حزب اللہ اور وہاں سے لبنان تک ہتھیاروں کی سپلائی چین کو بھی روک رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tHsI0Oh

No comments