حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملوں نے تباہی مچا دی
حزب اللہ کے اسرائیلی فوج کے تربیتی مرکز پر کیے گئے ڈرون حملوں نے تباہی مچا دی۔
حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اس نے حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے ایک کیمپ پر خود کش ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا ہے۔
بنیامینہ تل ابیب اور حیفہ کے درمیان واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 16,000 افراد پر مشتمل ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں تین افراد مارے گئے جب کہ دیگر میڈیا رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 67 بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ نے فضائی دفاعی نظام کو دھوکا دینے میں کامیابی حاصل کی اور ڈرون کو ڈھانپنے کے لیے میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xj0GWRV
No comments