مقبوضہ کشمیر الیکشن میں بی جے پی کو عبرتناک شکست
مودی سرکار کے تمام غیرقانونی اقدامات مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خاک میں ملادیے۔
ڈھونگ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس اور فاروق عبداللہ کے انتخابی اتحاد نے میدان مار لیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ نوے کے ایوان میں بی جےپی صرف اٹھائیس نشستیں جیت سکی۔
کانگریس اتحاد اکاون نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر عبداللہ نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں بی جےپی تیسری بارحکومت بنانےکی تیاری کررہی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qHfc5hE
No comments