کینیڈا نے شرحِ سود کم کر دی، مہنگائی میں مزید کمی
افراط زر کے خلاف جنگ میں کینیڈا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کر دی۔
بینک آف کینیڈا نے شرح سود میں مزید کمی کا اعلان کرتے ہوئے افراط زر کو کم سے کم کرنے کی پالیسی کو برقرار رکھا ہے۔
مرکزی بینک نے بدھ کے روز اپنی کلیدی بینچ مارک کی شرح کو 50 بیسس پوائنٹس کم کر کے 3.75 فیصد کر دیا جو کہ چار سال سے زائد عرصے میں اس کا پہلا معمول سے بڑا اقدام ہے۔
اس فیصلے سے کینیڈا کم افراط زر کے دور میں واپس آگیا ہے۔
مرکزی بینک نے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لڑنے کے لیے شرح 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچائی تھیں اب جون سے لگاتار چار بار بینچ مارک ریٹ میں کمی کر چکا ہے۔
ستمبر میں مہنگائی 2 فیصد ہدف سے کم ہوکر 1.6 فیصد پر آگئی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/n80ZDS4
No comments