امریکی صدارتی الیکشن میں 2 روز باقی، کاملا اور ٹرمپ کی انتخابی مہم عروج پر
امریکا میں صدارتی الیکشن میں دو روز باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے انتخابی مہم عروج پر جب کہ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے دعوے اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس آج اٹلانٹا، جارجیا اور نارتھ کیرولائنا کا دورہ کیا۔ ریلی سے خطاب میں کاملا ہیرس نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے لڑنے کو تیار ہیں۔
کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ہر خاندان پر سیلز ٹیکس لگایا۔ آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت اور آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے جب کہ مخالفین سے انتقام کے بجائے انہیں مذاکرات کی میز پر لائیں گے۔
دوسری جا نب ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں اپنے حمایتیوں سے خطاب میں دونوں ریاستوں میں جیت کا پیشگی دعویٰ کر دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن اور کاملا کی معاشی پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔ اقتدار میں آکر مجرموں کا امریکا میں داخلہ بند کر دیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J6eyKaI
No comments