Breaking News

جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی بیان پر حزب اللہ نے کیا کہا؟

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسے جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی میں پیش رفت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ اسے جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اب تک، میری معلومات کے مطابق اس سلسلے میں کوئی بھی اہلکار لبنان یا ہمارے پاس نہیں پہنچا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ لبنان کی جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن اس کا نفاذ انتہائی اہم ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ لبنان کی مجوزہ جنگ بندی پر سفارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے قریب اپنی فوجی موجودگی ختم کر دے گی جب کہ اسرائیلی فوج بین الاقوامی سرحد پر واپس آ جائے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6S3eWTd

No comments