ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات خفیہ مقام پر ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،جسے ایرانی حکام کی جانب سے مثبت اور اچھی خبر قرار دیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے ملاقات کی درخواست کی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی جانب سے کیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ کاروبار تہران میں لائیں، تاہم ایرانی مشن نے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے تازہ ملاقات پر بھی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم ٹرمپ کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر Steven Cheung نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر بات نہیں کرسکتے، جن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے اہم تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نو منتخب صدر نے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کردیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے لئے سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گا بارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کردیا گیا ہے۔
اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت، برنی سینڈرز کا اہم اعلان
اس کے علاوہ نومنتخب صدر ٹرمپ نے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا ہے، میٹ گیٹز نے ٹرمپ کیخلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/H9xGgK2
No comments