Breaking News

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات میں تلخ کلامی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کشیدہ رہی۔ تلخ کلامی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جو کچھ ساتھ رہے اس دوران دونوں مین شدید اختلاف رائے پایا گیا۔

اس موقع پر دونوں شخصیات نے میڈیا نمائندوں کے سامنے بات چیت کی تاہم یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی وائٹ ہاؤس سے معدنیات پر معاہدہ کیے بغیر وقت سے پہلے واپس چلے گئے،

صدر ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں کی پرواہ کیے بغیر سب کے سامنے زیلنسکی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری وجہ سے روس یوکرین جنگ نہیں رک رہی۔

معدنیات معاہدے کے ساتھ یوکرینی صدر امریکا سے سیکیورٹی گارنٹی چاہتے ہیں، یوکرین کی سیکیورٹی کی گارنٹی امریکا نہیں یورپ کی ذمہ داری ہے،جنگ بندی کیلئے روسی صدرپیوٹن کو بھی لچک دکھانا ہوگی۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم آج یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے پردستخط کریں گے، اگر میں وقت صدر ہوتا تو روس یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم آج یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے پردستخط کریں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lqP50Vc

No comments