ڈومینیکن ریپبلک : نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 27 افراد ہلاک، ویڈیو
سینٹو ڈومنگو : ڈومینیکن ریپبلک کے ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں واقع ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
حادثہ کے وقت نائٹ کلب میں جاری تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حادثہ کے بعد کلب میں افرا تفری مچ گئی۔
سنٹرل ایمرجنسی آپریشنز کے ڈائریکٹر جوان مینوئل مینڈیز نے بتایا ہے کہ ملبہ کے نیچے اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی زندہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے صدر لوئیس ابی نادر نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں شمالی صوبے مونٹے کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اس سانحے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔ حکام متاثرین کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
نائٹ کلب حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں تاہم پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی اپنا کام کر رہی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے بلڈنگ کی تعمیر میں پہلے سے ہی کوئی کمی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا ہو۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FPCopJk
No comments