اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس تیار ہے، روسی صدر
روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس جنگ کے لیے تیار ہے، ان کے پاس امن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
روسی صدر نے یورپ پر یوکرین امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا یورپ کے پاس امن کا کوئی ایجنڈا نہیں، ٹرمپ یوکرین میں بات چیت سے قیام امن کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یورپ کا واحد مقصد ٹرمپ کو یوکرین میں امن قائم کرنے سے روکنا ہے، یورپ اگر زمینی حقائق پر واپسی آئے تو روس خوش آمدید کہے گا۔
روسی صدر پیوٹن نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع کی تو پھر مذاکرات کیلئے کوئی نہیں ہوگا۔
اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے یوکرین جنگ بندی فارمولے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ترجمان کریملن نے بتایا کہ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز وہی ہیں جو صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں زیرغور آئے تھے، تجاویز حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں، روس یوکرین بحران کا سیاسی اور سفارتی حل چاہتا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امن عمل میں ہرطرح کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ دوبارہ روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/um8EzXw
No comments