بھارتی حکومت کی سبکی، نگرانی کرنیوالے ایپ کو موبائل میں انسٹال کرنیکا حکم واپس لینا پڑا
شہریوں کی نگرانی کرنے کےلیے موبائل میں انسٹال کیے جانے والے سنچار ایپ پر شدید تنقید کے بعد بھارتی حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑگیا۔
بھارتی حکومت کو سنچار ساتھی ایپ کے معاملے پر بڑھتے اعتراضات اور سخت سیاسی ردعمل کے بعد بالآخر اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا، حکومت نے اب صارین کے موبائل پر سنچار ایپ کی پری انسٹالیشن کا حکم واپس لے لیا ہے۔
وزیراطلاعات و نشریات جیوتیرادتیہ سندھیا نے بتایا کہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی نہیں ہے اور اب حکومت نے باضابطہ طور پر بیان بھی جاری کرکے اس کی نفی کردی ہے۔
محکمۂ ٹیلی مواصلات نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس نے 28 نومبر کے اس حکم نامے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تمام نئے موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ کو پہلے سے انسٹال کریں
مودی حکومت کے اس فیصلے کع شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اسے نگرانی اور جاسوسی کا ذریعہ قرار دیتے دیا تھا۔
شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ ایپ کالز اور پیغامات کی نگرانی کر سکتی ہے، اس لیے شہریوں کی شخصی آزادی اور رازداری کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
حکومت اس کے بعد اپنا مؤقف بدلنے پر مجبور ہوئی، تاہم محکمے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں اس ایپ کو رضاکارانہ طور پر ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی حکومت نے نگرانی کےلیے تمام فونز میں کونسی ایپ انسٹال کرنے کا حکم دیا؟
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/VYqzkNl
No comments