Breaking News

’ایران کا جوہری پروگرام فوجی حملوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا‘

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی سےجنگ نہیں چاہتا لیکن ممکنہ صورتحال کیلئے تیار ہے۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکا کی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں، ایران کا جوہری پروگرام فوجی حملوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا، سائنسدانوں کے قتل اور حملے بھی ایرانی قوم کا عزم توڑنے میں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کبھی دیانت دار مذاکرات کار ثابت نہیں ہوا، پُرامن اور مذاکراتی حل اب بھی ممکن ہے، ایران کی ہمیشہ سے اولین ترجیح سفارتکاری رہی ہے اور مذاکرات میں ایرانی قوم کے جائز حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں‌ایران نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران پیش آنے والی عسکری ناکامیوں کا غیر معمولی طور پر کھلا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کے لیے تہران میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی نمائش منعقد کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اس نمائش کا مقصد جنگ کے بعد داخلی بیانیے کو نئی شکل دینا اور ساکھ بحال کرنا ہے۔

ایرانی عسکری اور حکومتی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ مقامی ریڈار نظام اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث حساس اہداف کو تہران کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر محمد رضا نقدی نے کہا کہ دشمن کے حملوں کے انداز نے ایرانی قیادت کو حیران کر دیا اور غلط عسکری اندازوں کو اب تسلیم کیا جا رہا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8UCl2P5

No comments