پاکستان پر امریکا کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ تھی، مارک کمٹ
نیویارک : واشنگٹن ٹائمز میں آرٹیکل کے آتھر بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ مارک کمٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکا کے بڑھتے اعتماد کی بنیاد مئی کی جنگ تھی۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ رکوانے کے لیے بڑی کوششیں کیں جس کا پاکستان نے شکریہ ادا کیا مگر بھارت نے منفی رویہ اپنایا۔
بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ مارک کمٹ کا کہنا تھا کہ ملکوں کے درمیان تعلقات انسانوں کے درمیان تعلقات کی طرح ہوتے ہیں، تعلقات کو سنوارنا اور برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی ملاقات میں اسی نکتے کو مدنظر رکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی قومی سلامتی کی حکمت عملی مشرق وسطیٰ اور یورپ سے ہٹ کر پیسیفک ریجن اور اپنے خطے کی طرف منتقل ہورہی ہے، پاکستان کے لیے اس عمل کا حصہ بننے کا بہترین موقع ہے۔
بریگیڈئیرجنرل(ر) مارک کمٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق پائیدار ہوگا ، پاکستان کئی مواقع پر رعایتیں دینے کے لئے اور بعض مواقع پر مطالبات سامنے رکھنے پر بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی طرز عمل زیادہ اہمیت رکھتا ہے لیکن صدر ٹرمپ کے فیصلے اسی طریقہ کار کے ذریعے انتظامیہ تک پہنچتے ہیں۔
مارک کمٹ نے بتایا کہ اس وقت بھی دونوں ممالک کو بھارت کے ساتھ تحفظات اور مسائل کا سامنا ہے،
پاکستان اور امریکا کے درمیان ہمیشہ اچھے فوجی تعلقات رہے ہیں، سیاسی واقعات کی وجہ سے رکاوٹیں آئیں مگر فوجی تعلقات مضبوط رہے۔
واشنگٹن ٹائمز میں آرٹیکل کے آتھر مارک کمٹ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ میں چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے، پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط اور وسیع ترہوگی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/m4Pj5BX
No comments