Breaking News

آسٹریلیا میں دہشت گردی واقعے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک یورنیورسٹی اور آسٹریلیا میں دہشت گردی کے واقعے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی نیویارک یورنیورسٹی اور آسٹریلیا میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ پرخوفناک حملہ ہوا ہے، تہوار منانے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں اور اپنی شناخت پر ناز کریں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والا حملہ واضح طور پر یہود مخالف تھا، امریکی صدر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ شامی حکومت نے نہیں داعش نے کیا تھا، برے لوگوں نے3محب وطن افراد کو ہلاک کیا،حملہ کرنے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں : سڈنی میں ساحل پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 29 زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی ساحل پر حملہ آوروں کی فائرنگ میں 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

بونڈی بیچ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے جب کہ 29 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ساحل پر یہودی تہوار منانے کے لیے دو ہزار سے زائد افراد جمع تھے۔ فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HrTA8k4

No comments