وطن کے بیٹے بیٹیاں روس سے جنگ کیلئے تیار ہوجائیں، برطانوی ایئر چیف
لندن : برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی، برطانوی ایئر چیف مارشل سررچرڈنائیٹن نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے بیٹے اور بیٹیاں روس سے لڑنے کیلئے تیار ہوجائیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی مسلح افواج کے سربراہ ایئر چیف مارشل رچرڈ نائٹن نے گزشتہ روز رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی عسکری صلاحیت بڑھتی جارہی ہے جو حقیقی خطرے کا باعث ہے۔
برطانوی ایئر چیف مارشل نے کہا کہ یوکرین میں 4 سالہ جنگ کے بعد روسی فوجی تجربہ حاصل کر چکے ہیں، جنگ کی صورت برطانوی افواج پہلا دفاعی حصار ہوں گی، نیٹو افواج بھی برطانوی فوج کے ساتھ مل کر دفاع کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کو بھی جنگ کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے، برطانیہ کے بیٹے اور بیٹیاں روس سے جنگ کیلئے تیار ہوجائیں۔
ایئر چیف مارشل نائٹن کے مطابق روسی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ نیٹو کو چیلنج کرنا، محدود کرنا، تقسیم کرنا اور بالآخر اسے کمزور کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے نیٹو اور برطانیہ کو لاحق خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سررچرڈنائیٹن کا کہنا تھا کہ عوام کو جنگ کے خطرے سے دیانت داری کے ساتھ آگاہ کرنا ضروری ہے،
میرے عسکری کیرئیر میں کبھی بھی صورتحال اتنی سنگین نہیں رہی۔
برطانوی ایئر چیف مارشل نے کہا کہ فرانسیسی جرنیل کے بیان سے مکمل اتفاق ہے، جنگ کی صورت اپنے بچوں کی قربانی کیلئے بھی ذہنی طور پر تیار رہیں۔
برطانوی ایئرچیف مارشل سر رچرڈ نائیٹن نے عوام کو جنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنگ کیلئے صرف مسلح افواج کو مضبوط بنانا کافی نہیں، دفاعی صنعت اور اداروں کو بھی مضبوط کرنا ہوگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rjomOR5
No comments