مادورو قید میں مگر پیوٹن آزاد گھوم رہے ہیں، زیلنسکی
ڈیووس (22 جنوری 2026): یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے نکولس مادورو قید میں مگر روسی ہم منصب پیوٹن آزاد گھوم رہے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ نکولس مادورو کو کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے تو ولادیمیر پیوٹن کو کیوں نہیں؟ یوکرین پر جنگ مسلط کرنے والے روسی صدر کو جواب دہ کیوں نہیں ٹھہرایا گیا۔
زیلنسکی نے کہا کہ امن اور انصاف کیلیے بات کرنا آسان ہے، عملی اقدام اور جوابدہی میں تاخیر نے عالمی سکیورٹی کو نقصان پہنچایا، روسی صدر پیوٹن اب بھی اپنے منجمد اثاثوں کیلیے لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کو ہلا کر رکھ دیا
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فارم کے موقع پر یوکرینی صدر سے ملاقات کی، بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس اور یوکرین دونوں جلد جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، مزید جانی نقصان کسی کے مفاد میں نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ زیلنسکی کے ساتھ تنازع کے حل کیلیے جاری امن کوششوں پر بات چیت مثبت رہی، اس سلسلے میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی تیاری بھی جاری ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ امریکی خصوصی نمائندے ماسکو میں روسی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔
یوکرین صدر نے بتایا کہ امریکی ہم منصب سے میٹنگ نتیجہ خیز رہی، امن مذاکرات میں پیشرفت اور فضائی دفاعی نظام کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن سے متعلق دستاویزات پر کام اب مزید بہتر مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/smNzbvQ
No comments