Breaking News

کیا ترکیہ پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے جا رہا ہے؟ بلوم برگ کا انکشاف

اسلام آباد (10 جنوری 2026): بلوم برگ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ نے پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق اس معاملے سے باخبر افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ بھی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں ہے، سہ ملکی اتحاد سے طاقت کا توازن بدل جائے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا، خطے کے تنازعات نے ملکوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ دوستوں اور دشمنوں کے حوالے سے حکمت عملی بنائیں۔

پاکستان اور سعودی عرب نے اس معاہدے پر پچھلے سال ستمبر میں دستخط کیے تھے جس میں لکھا گیا تھا کہ دونوں میں سے کسی ایک پر بھی اگر جارحیت ہوتی ہے تو دونوں ملکوں کے اوپر اسے جارحیت تصور کیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے بھی پاک سعودی عرب دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دل چسپی ظاہر کر دی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق یہ شق نیٹو اتحاد کے آرٹیکل فائیو سے مماثلت رکھتی ہے، ترکیہ پہلے ہی نیٹو اتحاد کا رکن ہے، ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی بات اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، اور تینوں ملکوں کے درمیان باضابطہ معاہدہ جلد ممکن ہے۔

انقرہ کے ایک تھنک ٹینک کے تجزیہ کار نے کہا کہ اس اتحاد میں سعودی عرب معاشی طاقت لائے گا، پاکستان ایٹمی صلاحیت، بیلسٹک میزائل اور انسانی وسائل کی طاقت کے ساتھ شامل ہوگا، جب کہ ترکیہ فوجی تجربے اور مضبوط دفاعی صنعت کے باعث اتحاد کو تقویت دے سکتا ہے۔ تجزیہ کار علی ازیان نے کہا امریکا خطے میں اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دیتا ہے، خطے کے تنازعات نے ممالک کو دوست اور دشمن کی شناخت کے لیے نیا میکنزم اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5HeEQjI

No comments