Breaking News

صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو ’دھمکیاں‘ دینا بند کریں، وزیراعظم ڈنمارک

کوپن ہیگن : ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق بیانات اور دھمکیاں دینا بند کریں۔

اپنے بیان میں میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ گرین لینڈ پر امریکا کے قبضے کی بات بالکل بے معنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو ڈینش سلطنت کے تین ممالک میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ساتھ ضم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی برطرفی کے بعد ایک بار پھر اپنے بیان میں گرین لینڈ کو امریکا کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم ڈنمارک کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، بالکل ہے، ہمیں اسے دفاع کے لیے چاہیے۔

وزیراعظم فریڈرکسن نے کہا کہ امریکا کو ایک قریبی تاریخی اتحادی اور ایک ایسے ملک و عوام کے خلاف دھمکیاں بند کرنی چاہئیں جو واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ فروخت کے لیے نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وینزویلا پر امریکی فوج کی بمباری کے بعد صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹا کر ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرکے نیویارک لایا گیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ڈنمارک میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ کہیں اسی نوعیت کا اقدام گرین لینڈ کے حوالے سے بھی نہ کیا جائے۔

امریکا نے ایک اور ملک پر فوجی حملے کا اشارہ دے دیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xpZq0eu

No comments