امریکیوں کے لیے سستی ادویات، ٹرمپ نے ویب سائٹ جاری کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات سے متعلق ویب سائٹ جاری کردی، ویب سائٹ پر امریکیوں شہریوں کیلئے ادویات دستیاب ہوں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادویات میں بانجھ پن اور وزن کم کرنے والی دوائیں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ صارفین کو رعایتی قیمتوں پر ادویات فراہم کریگی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی ہے، سستی ادویات کے حصول کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی۔
امریکا اور روس فوجی رابطوں کی بحالی پر راضی
فارماکمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں لگارہی ہیں، فارما کمپنیوں کو باہر سے ادویات منگوانے پر بھاری ٹیرف لگایا جائیگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7bDdAsC
No comments