Breaking News

مظاہروں میں کتنی اموات ہوئیں؟ ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

جنیوا مذاکرات سے قبل ایران نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر امریکا کو چیلنج دے دیا۔

ایران نے ملک میں گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 32ہزار ہلاکتوں کاامریکی دعویٰ ’’جعلی خبر‘‘ہے، ایران نے سرکاری طور پر 3117 ہلاکتوں کی فہرست جاری کی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا سے تصادم کی صورت میں تنازع پورے خطے میں پھیل سکتا ہے مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک لپیٹ میں آ سکتے ہیں، ایران جنگ اور امن دونوں کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل یورپی ممالک اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

امریکی صدرنے بتایا کہ ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بعد ایران کو واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔

امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے،اسے ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گا۔

انھوں نے کہا ہم سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئرہتھیار نہیں بنائے گا، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے اور اس حوالے سے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mkaTfIW

No comments