امریکا سے ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
جنیوا (27 فروری 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت اچھی رہی اور دونوں ملک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سے گزشتہ روز مذاکرات میں وقفے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ امریکا سے بات چیت اچھی رہی ہے اور دونوں ملک ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ معاملات پر ابھی بھی اختلاف رائے ہیں، جوہری ہتھیاروں اور پابندیوں کے معاملات پر اب ایک مفاہمت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ ممکنہ جنگ کو روک سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں میں ریلیف کے معاملے پر ہم نے واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کیے۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سیشن میں ان معاملات پر مزید تفصیل سے غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے ایرانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ مذاکرات بہت سنجیدہ تھے اور کئی اقدامات ایسے اٹھائے گئے ہیں جن پر مزید ممالک سے مشاورت کی ضرورت ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ مذاکرات تیسرے مرحلے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کے تیسرے دور میں بات چیت کے دوران وقفے کے دوران یہ بات چیت ہوئی ہے۔
جنیوا مذاکرات: ایران نے جوہری افزودگی 60 فی صد سے کم کر کے 3.6 فی صد کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/wS4RhID
No comments