Breaking News

خلائی مخلوق ہوتی ہے یا نہیں؟ اوباما نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

واشنگٹن : سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی خلائی مخلوق کے زمین سے رابطے کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، میزبان برائن ٹائلر کوہن کی جانب سے خلائی مخلوق سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جواب دیا تھا کہ وہ حقیقی ہیں، لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا۔

سابق امریکی صدر نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ایریا 51 میں چھپا کر نہیں رکھا گیا، وہاں کوئی زیرِ زمین تنصیب نہیں ہے۔

اس بیان کے بعد ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوگیا، جس کے بعد خلائی مخلوق کے وجود سے متعلق قیاس آرائیاں اور سنسنی خیز خبریں سامنے آنے لگیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Barack Obama (@barackobama)

اس پوڈ کاسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی اوباما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات اسپیڈ راؤنڈ کے مزاحیہ انداز میں کہی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ کائنات بے حد وسیع و عریض ہے کہ اس میں زندگی کے امکانات موجود ہو سکتے ہیں تاہم ان کی صدارت کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کسی خلائی مخلوق نے زمین سے کوئی رابطہ کیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام شمسی میں فاصلے اتنے زیادہ ہیں کہ کسی کے یہاں تک پہنچنے کا امکانات بہت کم ہیں اور ایریا 51 سے متعلق نظریات بھی کئی دہائیوں سے گردش میں ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rwJycBF

No comments