Breaking News

امریکی شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن (10 مارچ 2026): افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو ٹرمپ انتظامیہ نے فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت کر دی گئی۔

افغانستان سے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ مورا نامدار کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام واضح ہے کہ امریکیوں کو افغانستان میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

مورا نامدار نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی افغانستان کیلیے لیول 4 ٹریول ایڈوائرزی ہے، شہری کسی بھی صورت میں افغانستان کا سفر نہ کرے۔

نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کے دعوؤں کے باوجود افغانستان محفوظ نہیں، شہری فوری طور پر کابل چھوڑ دیں، شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں افغانستان کو لوگوں کو ناجائز طور پر حراست میں لینے والی ریاست قرار دیتے ہوئے طالبان سے امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مارکو روبیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ آج افغانستان کو ناجائز حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان مراعات حاصل کرنے کیلیے دہشتگردی جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں، ان کو ڈینس کوئل اور محمود حبیبی سمیت ان تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا جو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر قانونی طور پر نظر بند یا زیر حراست تمام امریکی شہریوں کی رہائی ضروری ہے، طالبان کا دباؤ موجودہ امریکی انتظامیہ پر اثر انداز نہیں ہوگا اور واشنگٹن اپنے شہریوں کی رہائی کیلیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/yk0owOz

No comments