رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین سے متعلق اہم خبر
تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، دن اور تقریب کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایرنی نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کو بہت بڑی یادگاری تقریب کے بعد مقدس شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
تقریب کی تفصیلات اور پروگرام کا باقاعدہ اعلان عہدیداروں سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد شہر میں ہی پیدا ہوئے، ان کے والد امام رضا کے مزارکے احاطےمیں مدفون ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے تھے، ایران نے اپنے سپریم لیڈر کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں
آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سے ملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے، ان کی شہادت پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں
یاد رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ اپنے شوہر کی شہادت کے اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر شدید ردعمل اور غم و غوص کی لہر دوڑا دی ہے۔
اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے لئے ریکی کیسے کی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rcB1Fk5
No comments