Breaking News

پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں

روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے جوہری پروگرام پر تجاویز پیش کر دیں۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پیوٹن نے ٹرمپ کیساتھ ایران جنگ سے گفتگو کی اور ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

ماسکو ایران کیخلاف کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو خطرناک پیشرفت سمجھتا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی فون کال میں ایران ،خلیج کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے امریکی صدر سے فون پر ایران کے جوہری پروگرام پر تجاویز پیش کیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hHiU3oa

No comments